Advertisement

عوام کے نقصان کا ازالہ کیا جائے، وسیم اختر کا مطالبہ

وسیم اختر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں میں کراچی کی 10 ہزار کلو میٹر پر محیط 104 سڑکیں تباہ ہوگئیں جبکہ انڈر پاسز اس قابل نہیں کہ وہاں سے گزرا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سی صنعتیں اور دکانیں پانی داخل ہونے کی وجہ سے بند ہیں جس کی وجہ سے دکاندار کاروبار نہیں کرسکتا، کسٹمرد کان تک نہیں پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا سیوریج سسٹم بارشوں کے بعد تباہ ہوچکا، اولڈسٹی ایریا میں گھروں میں گٹر کا پانی آتا ہے اور انڈر واٹر ٹینک بھی گندے پانی کی وجہ سے بھر چکے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت نے 23 اضلاع کو آفت زدہ قراردیا ہے جبکہ آفت زدہ علاقہ قراردینےکے بعد لینڈریونیو ٹیکس ختم ہوجاتا ہے اور ایگریکلچر ٹیکس بھی معاف ہوجاتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 23 اضلاع کے ریلیف کا اطلاق کراچی پر بھی ہونا چاہیے اور کراچی والوں کو بھی ریلیف فراہم کیا جانا چاہیئے۔

انہوں نے اپنے مطالبے میں کہا کہ حکومت تفریق ختم کرنے کیلئے کراچی کو بھی ریلیف فراہم کرے اور اگر حکومت نے ریلیف نہ دیا توشہری اور دیہی علاقوں کی تفریق بڑھے گی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی کےٹیکس معاف کرنے کی تجویزدی ہے اور کہا ہے کہ پراپرٹی ، سیلزٹیکس، ریسٹورنٹ، بیوٹی پارلر سمیت موٹروہیکل پر بھی  ٹیکس معاف کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version