حکومت کی آئینی ترامیم ملک کیلئے نہیں اپنی ذات اور مفاد کیلئے ہے، شیخ رشید

آئین اور قانون کے تحت اسمبلیاں ٹوٹنے میں صرف 4 ہفتے باقی ہیں، شیخ رشید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کی آئینی ترامیم ملک کیلئے نہیں اپنی ذات اور مفاد کیلئے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھورہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب کی فوٹو کھینچوانے پر زور اور اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں۔
’آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہے‘
شیخ رشید نے کہا کہ زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں، آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔
’ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے‘
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے، ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں، اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کے لیے نہیں اپنی ذات اور مفاد کے لیے کی ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ حتیٰ کہ قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑرہے ہیں، اگست اہم مہینہ ہے۔
’ڈالر کی قدر سپلائی اور ڈیمانڈ کی وجہ سے کم ہوئی‘
گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی میں، میں نے یا اسٹیٹ بینک نے کوئی مداخلت نہیں کی ڈالر میری مداخلت کے بعد کم نہیں ہوا، ڈالر سپلائی اور ڈیمانڈ کے وجہ سے کم ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا، ہم نے30ارب ڈالرز کی برآمدات بھیجی ہیں جب کہ پاکستان کی درآمدات 80ارب ڈالرزہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نےڈالرکی سٹے بازی میں منی چینجرزکو فوکس کیا،کچھ چھوٹے بینکوں نےڈالرکی سٹےبازی میں منافع کمایا۔
’ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 6.40 فیصد اضافہ ریکارڈ‘
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 6.40فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر اور دیگر کر نسی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 15.3 روپے سستا ہوگیا ۔
گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 239.37 روپے سے کم ہو کر 224.04 روپے پر بند ہوا جبکہ اسی عرصے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 26 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 248 روپے کی بلند ترین سطح سے گر کر 222 روپے کا ہو گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

