Advertisement

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی پر پاک فوج کی مبارکباد

کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑی

کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑی

پاک فوج کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی گئی ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں نوح دستگیر بٹ کو گولڈ میڈل جیتنے پر اور شاہ حسین شاہ کو کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

 

آئی ایس پی آر نے دونوں کھلاڑیوں کو قوم کا فخر قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جبکہ جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے برانز میڈل حاصل کیا ہے۔

نوح دستگیر بٹ:

Advertisement

نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جبکہ انہوں نے 109 کلو گرام کیٹیگری میں نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا ہے۔

نوح دستگیر بٹ نے 109 کلو گرام کیٹیگری میں سنیچ کی پہلی کوشش میں 170 کلوگرام وزن اٹھایا، دوسری کوشش میں 173 کلوگرام اور تیسری کوشش میں 174 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

شاہ حسین شاہ:

جوڈو میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے برانز میڈل جیتا ، شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی بریٹن بیچ کو ہراکر برانز میڈل جیتا ہے۔

اس موقع پر شاہ حسین کے کوچ فیصل بٹ نے کہا کہ شاہ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، شاہ حسین نے بے پناہ محنت کی ہے پاکستان کو پہلا میڈل دلوایا ہے ۔

واضح رہے کہ شاہ حسین شاہ نے دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتا ہے، شاہ حسین 2014 کے مقابلوں میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version