حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا چاہتی ہے۔
حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا چاہتی ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں۔دنیا میں تیل،گندم اور کاٹن کی قیمت کم ہو گئی ہے لیکن حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔اقتدار کی بھوکی 13 جماعتوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے.
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 5, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید لکھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں، دنیا میں تیل،گندم اور کاٹن کی قیمت کم ہو گئی ہے لیکن حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کی بھوکی 13 جماعتوں کا جمعہ بازار لگا ہے جس کے باعث سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News