Advertisement

بلوچستان میں سیلابی صورتحال، جاں بحق افراد کی تعداد 230 تک جاپہنچی

سیلابی صورتحال

سیلابی صورتحال

بلوچستان میں اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا، سیلاب کی تباہ کاریاں سے مزید 5 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 230 تک پہنچ گئی۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بلوچستان میں قیامت صفریٰ کے مناظر

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 230 ہے جن میں 110 مرد 55 خواتین اور 65 بچے شامل ہیں مختلف حادثات میں 98 افراد زخمی ہوچکے جن میں 55 مرد 11 خواتین اور 32 بچے شامل ہیں۔

26 ہزار سے زائد مکانات منہدم

Advertisement

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر صوبے بھر میں 26 ہزار 897 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں میں 710 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

2 لاکھ سے زائد مال مویشی ہلاک

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 2 لاکھ سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے تو وہیں 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں اور انگور سیب کے باغات، ٹیوب ویلز بورنگ اور سولر پلیٹس کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی شاہراہ فورٹ منرو کے مقام سے بحال کردی گئی ہے، تاحال نصیر آباد ڈویژن مکران ڈویژن سمیت دیگر علاقوں میں تاحال کئی دیہات زیر آب ہیں۔

بلوچستان کے دریاؤں اور نالوں میں سیلاب اور شدید بارش کی پیشگوئی

این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی بلوچستان کے دریاؤں اور نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب اور 24 گھنٹوں کے بعد شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Advertisement

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ دریائے کابل میں نوشہرہ اور دریائے کابل اور سندھ کی معاون ندیوں میں کل پیر تک ‘درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب’ متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version