زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک

زہریلی شراب
علی پور میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علی پور کے مختلف علاقوں کے رہائشی 8 افراد زہریلی شراب پینے کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خاتون سمیت مزید 8 افراد کو تشویشناک حالت میں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں، شیخ عبدالواحد علی ٹاؤن کا رہائشی، شیخ لطافت علی عرف منا فتح پور روڈ کا رہائشی، بلال حسین بوہڑ ٹبی آرائیں کا رہائشی، رمضان عرف بنو فرید آباد کا رہائشی، منور ، لطافت، حسن عرف سانول،عرفان عرف فانا اور اسد نامی شخص شامل ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے، جبکہ لواحقین پوسٹ مارٹم کروانے سے انکاری ہیں۔
شہریوں کی میڈیا سے بات چیت
شہریوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو منشیات فروشوں کا علم ہے کہ کون کون اور کہاں کہاں منشیات فروخت کرتا ہے پر پولیس کارروائی نہیں کرتی۔
شہریوں نے بتایا کہ اگر پولیس نے بروقت کارروائی کی ہوتی تو اتنی قیمتی جانوں کا نقصان نا ہوتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زہریلی شراب پینے سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

