Advertisement

‘وفاقی حکومت نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے’

عمر سرفراز چیمہ

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے لکھا کہ وفاقی حکومت  کی جانب سے مہنگائی اور بجلی بل کی اوور بلنگ پر عوام روز سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نااہلی،  نالائقیی ،بد نیتی اور چوری کےتمام ریکارڈ توڑ چکی ہے، شریف زرداری گینگ کی نالائقی ، نا اہلی اور چوری کی سزا غریب عوام بھگت رہی ہے ۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ڈاکہ ڈالا گیا ،صفر یونٹ پر ہزاروں کے بل آچکے ہیں، نالائق شہباز زرداری نے 12 سو میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونے کے باوجود اس سال جولائی میں 10 فیصد کم بجلی پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس پی ٹی آئی کے دور میں 12 فیصد تھا جو اب ساڑھے چوبیس فیصد پر پہنچ چکا ہے جبکہ سنسیٹو پرائس انڈیکس 17 فیصد سے 42 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

Advertisement

 سابق گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نالائق ٹیم نے مہنگا تیل دگنی مقدار میں خریدا جس سے قومی خزانے کو نقصان اور عوام کو مہنگائی کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version