Advertisement

عمران خان کو گرفتار کرنا بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

محمود خان

محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا بہت مشکل ہے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے بول نیوز کے خصوصی نمائندے عباس شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بول نیوز کے اینکر پرسن جمیل فاروقی کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومتوں میں ایسا نہیں ہوتا، جس طرح یہ امپورٹڈ حکومت کررہی ہے، میں سمجھتا ہوں یہ بلکل بھی جہموریت نہیں ہے، جو بھی اینکر گرفتار ہوتا ہے میں ان سب کی مذمت کرتا ہوں۔

‘جو اس وقت سیاسی صورتحال ہے وہ بلکل بھی نہیں ہونی چاہیے’

وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا ہے کہ سیاسی صورتحال پر بات کروں تو جتنی بھی ایف آئی آرز درج ہورہی ہیں یہ سب غلط ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق سب کو حق حاصل ہے، ہر کسی کو حق حاصل ہے وہ کھل کر بولے۔

Advertisement

محمود خان نے کہا کہ خان صاحب ہمارے لئے ریڈ لائن ہیں، میں مذمت کرتا ہوں جو ان پر مقدمہ درج ہوا، میں ان سب کو کہوں گا کہ یہ سب مت کریں یہ بہت غلط کررہے ہیں، آپ عوام میں جائیں، فری  فیئر الیکشن کرائیں تاکہ آپ کو پتہ چلے، کل کراچی میں جیت کپتان کی ہوئی، 11 پارٹیاں مخالف تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جو اس وقت سیاسی صورتحال ہے وہ بلکل بھی نہیں ہونی چاہیے، ہر پاکستانی کا حق ہے وہ ووٹ کے ذریعے تبدیلی لائے۔

‘ہم قانونی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے’

انکا کہنا ہے کہ خان صاحب کو گرفتار کرنا بہت مشکل ہے، کپتان کو گرفتار کرنا امپوسیبل ہے، قانونی جنگ ہم لڑیں گے، ہم قانونی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

محمود خان نے مزید کہا کہ فارنگ فنڈنگ کیس، توشہ خانہ کیس میں خان کلیئر ہے، یہ لوگ اوچے ہٹکھنڈوں پر اتر آئے ہیں، پوری امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان ہیں، خان صاحب دیوار سے نہیں لگیں گے، پاکستانی ایک لیڈر کو جانتے ہیں وہ صرف عمران خان ہے۔

دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کوچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتاری سے روک دیا اور کہا کہ عمران خان اگر بائیو میٹرک کیلئے اپنی رہائش گاہ سے عدالت آئیں تو انھیں گرفتارنہ کیا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنا چاہتا ہے۔ تین روز کی راہداری ضمانت منظورکردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version