Advertisement

حکومت نے ملکی معیشت کو بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے، اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذیر تارڑ

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سابقہ ​​حکومت کی ناقص مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ کا اجلاس چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں شروع ہوا جس دوران رواں اجلاس کے لئے پریذائیڈنگ آفیسرز کا اعلان کیا گیا ہے جن میں ذیشان خانزادہ، سینیٹر عرفان صدیقی اور سینیٹر رخسانہ زبیری شامل ہیں۔

ایوان نے سیلاب، شمالی وزیرستان میں خودکش حملے اور رحیم یار خان میں سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ سینیٹر عطا الرحمن نے دعا کرائی ۔

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ:

سینیٹ میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت کو بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ایک سخت فیصلہ تھا اور حکومت نے یہ فیصلہ بھاری دل کے ساتھ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے نوٹیفکیشن میں عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پچھلی حکومت تھی جس نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور پٹرولیم کی قیمتوں پر سبسڈی نہ دینے کا عہد کیا تھا۔

قبل ازیں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بین الاقوامی منڈیوں میں قیمتوں میں کمی اور امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

قائد خزب اختلاف ڈاکٹر وسیم شہزاد کا ایوان میں نقطہ اعتراض:

ڈاکٹر وسیم شہزاد نے کہا ہے کہ عوام کے اوپر پٹرول بم گرایا گیا،اس سلسلے میں ایوان میں ایک تحریک التوا بھی جمع کروائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فاشزم پر اتر آئی  ہے ، صحافیوں اور سیاسی لیڈران کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔

جے یو آئی ف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا:

حکومتی اتحادی جے یو آئی ف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سینیٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔

خیال رہے کہ سینیٹ اجلاس کل جمعرات کی صبح ساڑھے بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version