Advertisement

سیلاب زدگان کی مدد کیلئے دنیا بھر سے امداد کا سلسلہ جاری

سیلاب زدگان

دنیا بھر سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے کے لئے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوست ممالک سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے بھی سیلاب زدگان کے لئے امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی عالمی برادری سے پاکستان کی بھرپور مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

جاپان:

پاکستان کے دوست ملک جاپان نے بھی سیلاب متاثرین کے امدادی سامان بھیجنا شروع کردیا ہے، سامان جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کی معاونت سے کراچی پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق جاپان سے پہلی کھیپ میں 9 ٹن امدادی سامان کراچی پہنچے گاسامان میں خیمے، کمبل کھانے پینے کی اشیا شامل ہونگی،جاپان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان کو جاپان سے ملنے والا امدادی سامان جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ( جائیکا) کے زریعے بھیجے گا۔

امریکہ:

امریکہ پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے 30 ملین ڈالر کی اہم انسانی امداد فراہم کرے گا۔

 

اس حوالے سے ترجمان امریکی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے یو ایس ایڈ کے ذریعہ آج پاکستان میں سیلاب متاثرین اور کمیونٹیز کی جان بچانے کے لئے بطور انسانی امداد 30 ملین ڈالرز کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات:

گزشتہ دو دنوں میں متحدہ عرب امارات سے 5 امدادی پروازیں خوراک، طبی سامان اور خیمے لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات کی جانب سے امدادی امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کیا گیا ہے۔

ترکی:

ترکی کی طرف سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد جاری ہے جس کے تحت سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر چھٹا جہاز کراچی ایرپورٹ پہنچ گیا ہے۔

 

Advertisement

خصوصی جہاز میں ترکی نے کمبل، خیمے، کھانے پینے کی اشیا سیلاب متاثرین کے لیے لائی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ چند دن کے دوران ترکی سے اب تک 75 ٹن سے زائد سیلاب متاثرین کی امداد کا سامان پہنچ چکا ہے۔

چین:

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 300,000 ڈالر کی ہنگامی نقد امداد پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کی ہے۔

 

Advertisement

اسلام آباد میں عطیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید سیلاب کی تباہی کا سامنا کر رہا ہے، جس سے بہت سے جانی اور مالی نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے امدادی کاموں میں مدد اور مدد جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version