Advertisement

فیصل آباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکوؤں نے شہری سے 50 لاکھ روپے چھین لیے

فیصل آباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران 2 ڈاکو شہری سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ اے بلاک میں 2 مسلح ڈاکو کار سوار شہری سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آچکی ہے جس میں 2 موٹر سائیکل سواروں کو کار روک کر واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے متاثرہ شہری آصف کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا  ہے جبکہ ایف آئی آر میں ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئیں  ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق 2 بھائی آصف اور ضیاء الرحمان بینک سے رقم نکلوا کر گھر جا رہے تھے ۔

Advertisement

خیال رہے کہ پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم
پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار
پاکستان اور ملائیشیا میں تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، وزیراعظم
سندھ حکومت کا اہم اقدام: ایس ٹی آر پالیسی پر شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی قائم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version