Advertisement

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا دورہ پشاور

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے صوبۂ خیبر پختون خوا کے بڑے شہر پشاور کا دورہ کیا ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ، یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر ریڈ ایشلیمین اور امریکی قونصل جنرل رچرڈ ایچ ریلی نے یو ای ٹی پشاور میں یو ایس، پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان انرجی کا دورہ بھی کیا۔

سفیر بلَوم نے طورخم سرحد کا دورہ بھی کیا تاکہ اندازہ کیا جا سکے کہ یہ کس طرح خیبر پختون خوا کی اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں میں معاون ہے۔

یاد رہے کہ پشاور تا طورخم سڑک 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز مالیت کا امریکی منصوبہ ہے جس کی بدولت روزانہ مسافروں، تاجروں کی نقل و حمل اور گاڑیوں کی دیکھ بھال کا خرچ نصف ہو گیا ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ اس متاثر کن سہولت کو دیکھنے کا موقع دینے کا شکریہ، یہ دیکھنا متاثر کن ہے کہ کس طرح آپ کی کوششیں اور ہماری مدد زندگیاں بچا رہی ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان 75 سالہ تعلقات کی یاد منا رہے ہیں، یہ سہولت ہمارے مشترکہ وژن اور ہماری عظیم کامیابیوں کی علامت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی کے پی حکومت کے ساتھ دیرینہ شراکت داری شہریوں کی زندگیوں کو بچانے اور بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہے۔

Advertisement

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ کے پی برنز اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر کے لیے امریکی حکومت کی فنڈنگ ہمارے عزم کی ایک اور مثال ہے، خوشی ہے کہ یہ مرکز صوبے کے ان مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرتا ہے جنہیں پہلے علاج کے لیے طویل فاصلے طے کرنا پڑتا تھا۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک افغانستان سے بھی جلنے والے مریضوں کے لیے اعلیٰ معیار کی طبی خدمات فراہم کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ انسانی ہمدردی سرحدوں تک محدود نہیں ہے۔

اس دورے میں سفیر بلَوم اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے مشن ڈائریکٹر رِیڈ ایسچلیمین نے خیبر پختون خوا کے محکمۂ صحت کو 36 گاڑیوں کا عطیہ بھی دیا جو کووڈ 19 کی وباء سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے سہولتوں سے آراستہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے پاکستان میں بچوں کے لیے 1 کروڑ 60 لاکھ کووڈ 19 کی ویکسین کی خوراک فراہم کرنے کا بھی اعلان سامنے آیا تھا جس کے بعد امریکا کی جانب سے اب تک پاکستان کو فراہم کی گئی کورونا ویکسین کی خوراک کی تعداد 7 کروڑ 70 لاکھ ہو جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version