Advertisement

ضمیر خرید کر اس حکومت کو مسلط کیا گیا، قاسم سوری

قاسم سوری

قاسم سوری کی پریس کانفرنس

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و صوبائی صدر تحریک انصاف قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ضمیر خرید کر اس حکومت کو مسلط کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قاسم خان سوری نے تحریک انصاف ضلع ہرنائی کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلامی قبول کریں گے نہ امپورٹڈ حکومت کو مانیں گے۔

تحریک انصاف کی حکومت کی کوشش تھی کہ کی آزاد خارجہ پالیسی ہو

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کوشش تھی کہ کی آزاد خارجہ پالیسی ہو، حکومت کے خلاف  سازش اس وقت کی گئی جب تحریک انصاف کے دور حکومت میں پاکستان ترقی کر رہا تھا۔

ہم چور حکمرانوں کو تسلیم نہیں کریں گے

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ سازش کبھی پوری نہیں ہو سکتی تھی جب تک یہاں اندر سے میر جعفر نہ ملے ہوئے ہوتے، امپورٹڈ حکومت، چور حکمرانوں کو تسلیم نہیں کریں گے، ہماری حکومت نے ضلع ہرنائی کے اہم قومی شاہراہوں کے لیے 8 ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کیے۔

قاسم خان سوری کا ہرنائی پہنچنے پر پارٹی کارکنوں نے ہر تپاک استقبال کیا اور جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچایا، قاسم سوری اور دیگر عہدیداران کو ضلعی قیادت کی جانب سے پشتون ثقافتی لنگی پہنائی۔

سابق ڈپٹی اسپیکر نے اس موقعے پر پی ڈی ایم کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

جلسے میں تحرک انصاف کے علاؤہ جمعیت شیرانی گروپ کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version