Advertisement

پاک ترک معاہدہ تجارتی اہداف کے حصول میں معاون ہوگا، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کو اہمیت کا حامل قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے پاکستان اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان آج سامان کی تجارت کے معاہدے پر دستخط ہونے سے مواقع کی راہیں کھلیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کے لامحدود امکانات ہیں  اور یہ معاہدہ 5 بلین ڈالر کے ابتدائی تجارتی ہدف کو حاصل کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتائیں کہ ہمارا مطلب کاروبار ہے۔

خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں پاکستان اور ترکی کے درمیان معاہدے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کی۔

اس تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے ایک عظیم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان مواقع کے نئے راستے کھلیں گے۔

Advertisement

اس معاہدے کی تکمیل کے لیے دونوں اطراف کی انتھک کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا اور کہا کہ یہ دنیا کو دکھائے گا کہ ہمارا مطلب کاروبار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورترکیہ ایک دوسرے کے ساتھ مذہبی، ثقافتی اور تجارتی روابط میں بندھے ہیں۔

واضح  رہے کہ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر مذاکرات کے دس دور ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version