Advertisement

کورونا سے مزید 3 اموات، 400 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

کورونا

کورونا

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ اس دوران 400 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 764 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 416 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

Advertisement

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2.48 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 152 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 3 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

سندھ بھر میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح

مجموعی طور پر سندھ بھر میں کورونا کی ہفتہ وار شرح 1.47 فیصد رپورٹ ہوئی جبکہ کراچی میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 1.55فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ماہ جولائی میں سندھ میں 73 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ماہ اگست میں آج تک 37 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 67 ہزار کرونا کیسز سامنے آچکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 550 ہو چکی ہے۔

 انفیکشن کنٹرول کے قواعد پر عمل کریں

فاصلہ رکھیں، اکثر ہاتھ دھویئے دن میں کئی بار ہاتھ دھویئے، بھیڑ والی جگہوں پر لوگوں سے ملنے سے گریز کریں، اگر آپ بیمار ہو تو گھر میں ہی رہیں، اگر آپ کو کورونا کی علامات ہیں تو اپنا خود کورونا ٹیسٹ کروایئے اور ایسی جگہوں پر ماسک پہنیں جہاں آپ لوگوں سے اپنا فاصلہ نہیں رکھ سکتے۔

صوبائی وزیر برائے صحت عذرا پیچوہو

صوبائی وزیر برائے صحت عذرا پیچوہوکا کہنا ہے کہ  اس وقت کراچی میں کورونا وباء سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کی پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے زائد دیگر امراض میں مبتلا افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔  

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version