Advertisement

ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد پاک فضائیہ کے نئے ترجمان مقرر

ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کو پاک فضائیہ کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (پاک فضائیہ) تعینات کردیا گیا، انہوں نے دسمبر 1992 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد فائٹر اسکواڈرن اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کر چکے ہیں جبکہ یہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈویلپمنٹ) بھی تعینات رہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر آفیسر نے چین سے ملٹری آرٹس اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ واراسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈائریکٹنگ اسٹاف اور فیکلٹی ممبر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

Advertisement

ترجمان پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ آپ سعودی عرب میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس ٹیم کے کنٹیجنٹ کمانڈر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، آپ کو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) کےاعزاز سے نوازا جاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version