Advertisement

پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ شدت پسندی کا سامنا ہے، فیاض الحسن

فیاض الحسن چوہان

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ شدت پسندی کا سامنا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے نجی اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 اگست، یوم مینارٹی کے طور پر منایا جاتا ہے، میں اسکا قائل نہیں، مینارٹی بھی ہمارا حصہ ہیں وہ ہم سے علیحدہ نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ 11 اگست کو قائد اعظم کی مشہور تقریر تاریخ کا حصہ ہے، ہمارے اسلام نے مینارٹیز کو سب سے زیادہ حقوق دیئے ہیں۔

اسلام مینارٹی کی عزت وقار کا تحفظ فراہم کرتا ہے‘

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ محمد بن قاسم نے آکر جو مینارٹی کو عزت وقار دی اور جب وہ جانے لگے تو وہ لوگ دھاڑے مار مار کر رونے لگے، اسلام مینارٹی کی عزت وقار کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ ادارہ ہر قومی دن کو بھرپور انداز میں مناتا ہے جو قابل تحسین ہے، طلباء کی آبیاری میں یہ بہت زیادہ ضروری ہے۔

پاکستان کو اس وقت شدت پسندی کا سامنا ہے‘

انکا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ شدت پسندی کا سامنا ہے، کہیں برادریوں، کہیں لسانیت، کہیں مذہبی اور کہیں فرقوں کی بنیاد پر شدت پسندی کا سامنا ہے۔

’اقلیتوں کو پاکستان میں تحفظ حاصل ہے‘

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ تحریک پاکستان میں ہر عقیدے اور نظریے کے افراد شامل تھے، ایک ریاست میں ہر شہری کے برابر حقوق ہوتے ہیں، اقلیتوں کو پاکستان میں تحفظ حاصل ہے۔

آج ملک بھر میں اقلیتوں کا قومی دن منایا جارہا ہے

Advertisement

آج ملک بھر میں اقلیتوں کا قومی دن منایا جارہا ہے، اس دن منانے کا مقصد پاکستان کے قیام میں اقلیتوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، حکومت پاکستان نے 2009 میں 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version