Advertisement

جاگیردار اور وڈیروں کا ٹولہ 14 سال سے سندھ میں حکومت کر رہا ہے، حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جاگیردار اور وڈیروں کا ٹولہ 14 سال سے سندھ میں حکومت کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے شاہراہ قائدین پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کے مستقبل اور جماعت اسلامی کو روکنے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

‘کراچی کے عوام کی رائے تبدیل ہو رہی ہے’

ان کا کہنا تھا کہ جاگیردار اور وڈیروں کا ٹولہ 14 سال سے سندھ میں حکومت کر رہا ہے، اس ٹولے کو گذشتہ 35 سال سے دوست بھی ملتے رہے جنہوں نے عوام کا مینڈیٹ فروخت کیا، آج کراچی کے عوام کی رائے تبدیل ہوئی ہے تو یہ جماعتیں الیکشن کمیشن کو یرغمال بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سن لے کہ عوام کا طوفان نہیں روک سکتے، 24 جولائی کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے تو جماعت اسلامی نے احتجاج کیا ہر گزرتے دن تک جماعت اسلامی کے ووٹرز میں اضافہ ہو رہا ہے، حکمران جماعتیں جماعت اسلامی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہو رہے ہیں۔

Advertisement

حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی کے عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، مائیں بہنیں چنگچی رکشوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں، حکومت اور حکمران طبقہ بتائے کہ وہ کس سے خوف زدہ ہیں بلدیاتی انتخابات کیوں ملتوی کر دیے؟

‘سراج الحق اندرون سندھ کے عوام کے درمیان موجود ہیں’

ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اندرون سندھ کے عوام کے درمیان موجود ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خراب موسم کے باعث اندرون سندھ کے عوام کے پاس تک نہیں گئے، عوام بیدار ہو رہے ہیں، سندھی مہاجر کے نام پر تقسیم ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرم کا مقام ہے کہ پورے پاکستان میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پیسے ختم کر دیے لیکن کراچی میں کہا جاتا ہے کہ کے الیکٹرک ایک پرائیوٹ کمپنی ہے، کے الیکٹرک اگر پرائیوٹ کمپنی ہے تو اس کا حکومت سے معاہدہ طے ہوا ہے؟ حکمران بتائیں کہ کے الیکٹرک نے اپنے کس معاہدے پر عمل کیا، عوام کو کتنا ریلیف دیا؟

حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کی عوام میں مقبولیت عوام کی مسائل کے حل کے لیے مزاحمتی تحریک کی وجہ سے ہوئی، حکمران طبقہ کراچی میں انتخابی تحریک کو خراب کرنے کے لیے بار بار ملتوی کر رہے ہیں، جماعت اسلامی محض انتخابی مہم کے لیے کام نہیں کر رہی بلکہ عوام کی خدمت کے لیے اور مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ عوام میں موجود رہیں گے۔

‘حکمران انتخابات سے جتنا بھاگیں گے کراچی کے عوام ان کا مزید تعقب کریں گے’

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حکمران انتخابات سے جتنا بھاگیں گے کراچی کے عوام ان کا مزید تعقب کریں گے، جماعت اسلامی آئینی، جمہوری اور قانونی طور پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف زبردست تحریک چلائیں گے، جمعہ کے روز الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر تاریخی دھرنا دیں گے اور بلدیاتی انتخابات کروانے پر مجبور کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version