Advertisement

سیاسی رہنماؤں کا یوم عاشور کے پر موقع پر پیغام

یوم عاشور

پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے یوم عاشور کے موقع پر پیغامات جاری کیے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری:

سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے یوم عاشورہ پر امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ سلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسولﷺ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں کی اسلام کی بقا کیلئے اپنی جان کی قربانیاں دے کر حق وصداقت کا علم سربلند کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں بسنے والی تمام قومیں حضرت امام حسین علیہ سلام کو خراج عقیدت پیش کر کے یزید سے نفرت کا اظہار کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولائے کائنات نے حق اور سچ کیلئے جان کی قربانیاں دینے کا راستہ بتایا جبکہ آپ کی ہمشیرہ حضرت بیبی زینب علیہ سلام نے صبر اور برداشت کے زریں اصول قائم کیئے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شہادت ہماری منزل ہے جس کے لئے ہم اصول پر  ثابت قدم ہیں اور صبر اور برداشت کے نظریہ پر عمل پیرا ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان:

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصف کے چیئرمین عمران خان نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ امام حسین ع اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک ظالم فوج کا سامنا کیا تھا جو ان سے کہیں زیادہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی یہ عظیم قربانی انصاف کے لیے لڑنے والے تمام لوگوں کے لیے تحریک کی روشنی کے طور پر کھڑی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو:

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیدنا امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 جانثاروں و رفقاء کی قربانی رہتی دنیا تک انسانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، کربلا والوں نے بتایا کہ سچ کے لئے لڑنے والے اپنا سر تو کٹاسکتے ہیں مگر اسے جھکا نہیں سکتے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج وطنِ عزیز میں حق اور باطل  کے درمیان کشمکش فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، اس وقت ہمیں سید الشہداء کے پیغام کو عام کرنے  اور ان کی حق گوئی سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کا المناک واقعہ ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور عظیم مقاصد کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسین کی قربانی سبق دیتی ہے کہ جو قومیں اور معاشرے حق پر ڈٹ کر کھڑے ہوتے ہیں، باطل ان کے سامنے ٹہر بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل بیت کی پیاس اور سرزمینِ کربلا کے کم سن شہدا کا دکھ رہتی دنیا تک کے لئے ایک ایسا المیہ ہے، جس کے غم کی آج بھی وہی شدت ہے کہ جو پہلے دن تھی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کربلا میں خانوادہ رسول کی بے بسی اور ایسے میں حق کا عَلم بلند کرنا ایک ایسا جرات مندانہ عمل ہے جو پوری انسانیت کو باطل کے خلاف جدوجہد کے لئے جوڑتا ہے، عوام محرم الحرا م کے موقع پر ملک میں رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی احترام کی فضا کو فروغ دے کر یکجہتی اور قومی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

قائم مقام گورنر سندھ:

قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ محرم الحرام ایک عہد ساز تاریخ کی سنہری روایات اور عملی مظاہرہ کا  مہینہ ہے جس میں حضرت امام حسین ؓ نے باطل کے خلاف اسلام کو زندہ کیا اور صداقت کی تبلیغ کی ایک عظیم مثال قائم کی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ امام حسین ؓخوف خدا ، فیاضی و سخاوت ، زہد و تقویٰ ، شجاعت و بہادری  جیسے اعلیٰ ترین اوصاف کے حامل تھے جنہوں نے شہادت کا راستہ اختیار کیا اور اسلام کی راہ میں اپنا سر کٹوا کرایثار و قربانی  کی ایک نئی داستان رقم کی اور ان کی قربانی تاریخ کے ہر دور میں صراط مستقیم پر چلنے والے قافلوں کے لئے ایک روشن مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کی قربانی ہمیں اسلام کے لئے  اپنی جان کی بازی لگادینے کا درس دیتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشور پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین ؓ کی شہادت نے حق کی طاقتیں کو باطل قوتوں کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس دیا ہے اور دس محرم ، دین اسلام میں ظلم و جبر اور باطل قوتوں کی مداخلت کے خاتمے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر، استقامت، برداشت، قربانی کا درس دیتا ہے اور ان کی  شہادت باطل کی شکست اور موت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی:

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے یاپنے پیغام میں کہا کہ امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی تاریخ عالم کا درخشاں باب ہے، شہدائے کربلاکی عظیم قربانی رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کوحوصلہ اور ولولہ عطاکرتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول ؐحضرت امام حسینؓ نے حق کی خاطر باطل کے سامنے سر نہ جھکایا، حضرت امام حسینؓ اوران کے ساتھی تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا پیغام:

محمود خان نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک عظیم معرکہ تھا، کربلا میں نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام کی سربلندی کےلئے لازوال قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت ام حسین نے کربلا میں دین اسلام کی سربلندی کےلئے عظیم قربانی دی اور آپ نے حق وصداقت کی خاطر کیلئے صبرواستقامت کی عظیم مثالیں قائم کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کربلا کا واقعہ ایثار، قربانی، حق کی حمایت ، باطل کی مخالفت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے جس میں نواسہ رسولﷺ نے سر کٹوا دیا لیکن ظلم کے سامنے سر نہیں جھکایا اور اس درس پر عمل پیرا ہو کر مسلمان نہ صرف اپنی عظمت رفتہ کو بحال کر سکتے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ محمود خان نے اس مبارک مہینہ کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے مسلکی ہم آہنگی کو ہر حال میں برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

وزير اطلاعات سندھ شرجيل انعام میمن:

وزير اطلاعات سندھ شرجيل انعام میمن نے کہا کہ واقعہ کربلا صبر ، برداشت ، بربریت اور یزیدیت کے خلاف حق کا علم بلند کرنے کا درس دیتا ہے جہاں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لئے اپنے رفقاء کے ساتھ عظیم قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضہ اور ان کے ساتھیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر باطل کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنے کا پختہ پیغام دیا، شہدائے کربلا کی قربانیاں ہمارے لیے قابل تقلید ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور قوم اتحاد کے ذریعے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version