Advertisement

کوئی مائی کا لال عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے باہر نہیں کر سکتا، فیاض الحسن

فیاض الحسن

عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، فیاض الحسن چوہان

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لال عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے باہر نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف اور پنجاب حکومت کی ترجمانی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

“چوہدری پرویز الہٰی ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں”

فیاض الحسن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد پر انکا شکر گزار ہوں، چوہدری پرویز الہٰی ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔

“وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا تیس سالہ سیاسی تجربہ عوامی فلاح کے منصوبوں سے واضح ہے”

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا تیس سالہ سیاسی تجربہ عوامی فلاح کے منصوبوں سے واضح ہے، عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

“عمران خان اور پاکستان کا سیاسی منظر نامہ لازم و ملزوم ہیں”

انہوں نے کہا کہ کوئی مائی کا لال عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے باہر نہیں کر سکتا، عمران خان اور پاکستان کا سیاسی منظر نامہ لازم و ملزوم ہیں، آئندہ انتخابات میں عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version