Advertisement

چیف سیکرٹری پنجاب نے عہدے پر کام کرنے سے انکار کردیا

چیف سیکرٹری پنجاب

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی جانب سے عہدے پر کام کرنے سے انکار کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے وفاقی سیکرٹری سے درخواست کی کہ وہ اپنی خدمات مزید پنجاب میں جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔

مراسلے میں چیف سیکرٹری نے مراسلے میں ذاتی وجویات کی بنا پر کام جاری نہ رکھنے بارے آگاہ کیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے جانے والے مراسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب نے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلمنٹ ڈویژن سے اپنی خدمات پنجاب سے واپس لینے کی درخواست کی ہے۔

کامران علی افضل کی بطور چیف سیکرٹری پنجاب تعیناتی:

Advertisement

 سال 2021 میں وفاقی کابینہ کی جانب سے کامران علی افضل کو چیف سیکرٹری اور سردار علی خان کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب (آئی جی پی) تعینات کرنے کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد کابینہ سیکرٹریٹ باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے لیے تین تین ناموں کی سفارش کی تھی۔

چیف سیکرٹریکے لیے سابق وزیراعلیٰ بزدار نے مبینہ طور پر احمد نواز سکھیرا، افضل اور بابر حیات تارڑ اور آئی جی پی کے لیے خان، ظفر اقبال اور محسن بٹ کے نام تجویز کیے تھے۔

کامران علی افضل:

کامران علی افضل پنجاب کے پانچویں چیف چیف سیکرٹری ہیں ۔

انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری اور لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز آف لاء کی ڈگری حاصل کی۔

Advertisement

انہوں نے بلوچستان کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ہیڈ کوارٹر) اور پنجاب پولیس کے خانیوال ڈویژنل پولیس آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version