Advertisement

نوازشریف نے وطن واپسی کے معاملے پر رائے لینا شروع کردی

نوازشریف

نواز شریف نے وطن واپسی کے معاملے پر حتمی رائے لینا شروع کردی ہے جس پر جلد ہی فیصلہ کرلیا جائیگا۔

اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف ملاقات کے لیے لندن جانے والوں سے وطن واپسی کا سوال لازمی کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ مجھے بتایا جائے کہ میرے وطن واپس جانے سے فائدہ ہوگا یا نقصان؟

ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتیوں کی اکثریت نواز شریف کی وطن واپسی کی حامی ہے جبکہ ن لیگ کا مؤقف ہے کہ نواز شریف کے آنے سے ملک اور پارٹی کو فائدہ ہوگا۔

پارٹی رہنماؤں کی وطن واپسی کی رائے پر نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ وطن واپسی کے متعلق سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں اور اس سے متعلق جلد فیصلہ بھی کرلیا جائیگا۔

مسلم لیگ ن کا ایک بار پھر بھرپور انداز میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ:

Advertisement

ضمنی انتخابات کے دوران ناکامی کے بعد ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے بھرپور انداز میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کی تفصیلی مشاورت اور نواز شریف کی ہدایت پر مریم نواز کو مزید متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے ساتھ ساتھ مزید اہم عہدہ دینے اور پارٹی کو پنجاب میں مضبوط اور متحرک کرنے کا اہم ٹاسک سونپنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مریم نواز جاتی امراء کی بجائے ماڈل ٹاؤن سے پارٹی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گی جبکہ نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پارٹی کے زیادہ تر ونگز مریم نواز کو رپورٹ کیا کرینگے۔

اسکے علاوہ آئندہ ماہ 11 اور 25 ستمبر کو ہونے والے قومی و صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات کی حکمت عملی کے لئے بھی مریم نواز کا نام ہی فائنل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم
آئی ایم ایف کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں خرابیوں پر اظہار تشویش
آزادکشمیر: جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان
وزیراعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ، مشترکہ اعلامیہ جاری
شیر افضل مروت صاحب نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی کا اثاثہ ہیں، علی محمد خان
Next Article
Exit mobile version