Advertisement

پاکستان کے ادارے شدید دباؤ میں ہیں، فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ادارے شدید دباؤ میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا پر پھٹ پڑے، اقوام متحدہ نے عمران خان کے حق میں بات کیوں کی؟ مولانا فضل الرحمن نے ویڈیو بیان جاری کر دیا۔

فضل الرحمن نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ نے سابق وزرائے اعظم کے خاندان سمیت گرفتاریوں پر خاموشی کیوں اختیار کیے رکھی؟

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے شدید عالمی دباؤ میں ہیں، عمران خان کے خلاف  فیصلوں میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی اداروں نے عالمی دباؤ میں آکر عمران خان کو فائدہ پہنچایا تو جے یو آئی شدید ردعمل دے گی، عالمی دباو کے تحت عمران خان کو دوبارہ پاکستان کے اقتدار پر بٹھانے کی تیاری ہو رہی ہے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بتائیں ان کی حمائت مرکز و محور عمران نیازی ہی کیوں؟

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیوں نظر نہیں آتی؟ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی جیل میں سڑ رہی ہیں۔

‘کیا انسانی حقوق صرف عمران نیازی اور ان کے ساتھیوں کے لیے ہی ہیں’

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ انتظار کرتے کرتے دنیا سے چلی گئی مگر یہ ادارے خاموش رہے، کیا انسانی حقوق صرف عمران نیازی اور ان کے ساتھیوں کے لیے ہی ہیں؟

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عالمی اداروں کی بلیک میلنگ میں نہ آیا جائے، اسرائیلی چینلز عمران خان کی مسلسل حمائت کررہے ہیں، اب دھاندلی سے عمران خان کو مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version