لیگی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا عندیہ، وفاق اور پنجاب کے آمنے سامنے آنے کا امکان

وزیر داخلہ پنجاب کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کے نتیجے میں وفاق اور پنجاب کے آمنے سامنے آنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب نے 25 مئی کے واقعے میں ملوث ن لیگی رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے جس کے بعد ن لیگ کی جانب سے اپنے کسی بھی رہنما کے خلاف کارروائی پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس فیصلے کی روشنی میں رہنماؤں نے کسی بھی ن لیگی رہنما کی گرفتاری پر بھرپور مزاحمت پر بھی اتفاق کیا ہے جس کے لئے قانونی و سیاسی آپشنز پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ممکنہ مقدمات اور گرفتاریوں پر سخت ردعمل دینے کے لیے لیگی کارکنان کو تیار رہنے کی بھی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 25 مئی کے واقعے کی ذمہ داری سابق صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ اور وزیر قانون ملک احمد پر عائد کی جارہی ہے جبکہ عطاء اللہ تارڑ اور ملک احمد اسوقت وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدوں پر فائز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

