Advertisement

قطر کو ایوی ایشن شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کے معاملے پر اہم پیشرفت

قطر کو ایوی ایشن  کے شعبے  میں سرمایہ کاری کی پیشکش   کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق    سی اے اے حکام نے وزیر اعظم شہباز شریف کو قطر کو کارگو بزنس میں سرمایہ کاری کی بھی پیشکش کرنے کی سفارش کردی۔

وزیر اعظم نے فوری کارگو بزنس کی تفصیلات اور اعداد و شمار مرتب کرکے پریزینٹیشن تیار کرنے کی ہدایت  کردی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  ڈی جی سی اے اے سمیت اعلیٰ سی اے اے حکام مسلسل اسلام آباد میں موجو ہیں۔

سی اے اے کراچی ایئر پورٹ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ہفتہ  و اتوار کو دفاتر کھلواکر اعداد شمار حاصل کرلیے گئے۔ کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کے پیسنجر اور کارگو بزنس کے اعداد و شمار ڈی جی سی اے اے کو پیش کردیے گئے۔

Advertisement

سی اے اے حکام نے اسلام آباد ایئر پورٹ کے بعد کراچی ایئر پورٹ اور لاہور ایئر پورٹ سے متعلق بھی بریفنگ دےدی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   دورہ قطر کے دوران ڈی جی سی اے اے، ڈپٹی ڈی جی سی اے اے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ قطری حکام کو بریفنگ  دیں گے۔

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ  کراچی ، لاہور  اوراسلام آباد ایئر پورٹس سے کارگو بزنس ماہانہ کتنا ہوتا ہے  اس کی مکمل تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین دن کے دوران تینوں ایئر پورٹس کے حکام سے کارگو بزنس کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔

کراچی ایئرپورٹ سے متعلق ایئر پورٹ منیجر عمران خان نے پریزینٹیشن تیار کرکے ڈی جی سی اے اے کے حوالے کردی۔

وزیراعظم دورہ قطر کے دوران اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر بھی قطری حکام کو سرمایہ کاری کی آفر کریں گے۔  اس سے قبل صرف اسلام آباد ایئر پورٹ سے متعلق بات ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version