Advertisement

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کا 5 اگست کے حوالے سے خصوصی پیغام

سردار تنویر الیاس

حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے 5 اگست کے حوالے سے خصوصی پیغام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو ایک ایسا قدم اٹھایا جو نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف تھا بلکہ ہندوستان کی اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حوالے سے کیے گئے وعدے کے خلاف تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی طرف سے ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ریاست جموں و کشمیر کو بھارتی وفاق کے زیر انتظام دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، بھارت کے 5 اگست کے اقدام کا مقصد مقبوضہ وادی میں غیر ریاستی باشندوں کو آباد کر کے کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ناقابل تقسیم خطہ ہے، اس کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت اب تک تقریباً بیالیس لاکھ غیر ریاستی افراد کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری کر چکا ہے جس کا مقصد استصواب رائے میں کشمیریوں کی آواز کو دبانا ہے، بھارت نے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے آئے روز کشمیری عوام پر طرح طرح کے ظلم ڈھائے جا رہے ہیں، کشمیریوں کے بنیادی حقوق صلب کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکامی کے بعد اب مودی سرکار کشمیر میں بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے عوام کی رائے بدلنے کی کوشش کر رہی ہے مگر کشمیری ایسے تمام ہتھکنڈوں کو مسترد کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت اور عوام اپنے مظلوم و محکوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے، دونوں اطراف کے کشمیریوں کی آواز صرف پاکستان ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version