Advertisement

شہبازگل بتائیں کہ بغاوت پر مبنی بیان کیوں اور کس کے کہنے پر دیا؟ ترجمان پی ڈی ایم

حافظ حمد اللہ

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکافات عمل کا نتیجہ ہے ، حافظ حمد اللہ

پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ شہبازگل بتائیں کہ بغاوت پر مبنی بیان کیوں اور کس کے کہنے پر دیا؟

ترجمان پی ڈی ایم نے فواد چوہدری کی میڈیا ٹاک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فوج کو فوج کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا بیان شہبازگل کا ذاتی نہیں پارٹی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کا اعتراف آج فواد چوہدری کرتے ہوئے کہا کہ پوری پارٹی ’گل‘ کے ساتھ ہے، تین خود کش حملوں کا نشانہ بننے والا مولانافضل الرحمان کا تعلق دہشت گردوں سے جوڑنا ہی بدترین دہشت گردی ہے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ امریکی شہری شہبازگل جب پروفیسر ہے تو پروفیسر ہی رہے، مائی باپ بننے کی کوشش نہ کرے، جواب دے کہ بغاوت پر مبنی بیان کیوں اور کس کے کہنے پر دیا؟

جو کام بھارت نریندر مودی کا تھا وہ عمران خان کررہے ہیں‘

Advertisement

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ بیس سالہ دہشت گردی نے ملکی معیشت اور اداروں کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا، جتنا نقصان عمران خان اینڈ گوگی گینگ نے پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ کیا غیرملکی شہریوں اور سینکڑوں غیرملکی کمپنیوں سے اربوں روپے لینے کا مقصد کیا تھا؟ یہ تھا کہ پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کیا جائے اور فوج کو فوج کے خلاف بغاوت پر اکسائے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جو کام بھارت نریندر مودی بی جے پی اور آر ایس اسی کا تھا وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کررہے ہیں، پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آپ کو جہاد کے نام پر دنگا فساد کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پونے چار سال وفاق اور دس سال سے خیبرپختونخوا میں آپ کی حکومت ہے، اگر مولانافضل الرحمان کے خلاف کیس ہوتا تو گرفتار کیوں نہیں کرتے؟ فسار چوہدری جب بھی منہ کھولتا ہے تو پورے ملک میں بدبو پھیلتی ہے ایک لاعلاج بیماری میں مبتلا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version