Advertisement

تحریک انصاف کا 14اگست کو اسلام آباد میں بڑے پاور شو کا فیصلہ

اسلام آباد میں بڑے پاور شو

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 14 اگست ، یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں بڑا پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ساتھ ہی اسلام آباد میں جلسہ کے انعقاد کے متعلق مختلف  تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

دوران اجلاس عمران خان کے9 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق قانونی امور کا بھی جائزہ لیا گیا ہے جبکہ ارکان اسمبلی کےاستعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ پیش کی گئی ہے۔

اس موقع پر عمران خان نے 14اگست کو اسلام آباد میں بڑے پاور شو کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی  رہنماوں کو بھرپور تیاری  کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد وفاقی حکومت صرف 02 صوبوں تک محدود ہوگئی ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کی کال بھی متوقع ہے۔

ایسی صورتحال میں چالیس سے پچاس ہزار کے مجمے کو بھی اب روکنا ناممکن ہو گا جبکہ تین سے چار ہزار اہلکار ڈپلومیٹک ڈیوٹیز اور وی وی آئی پیز کے ساتھ تعینات ہیں اور سیکورٹی ڈویژن کے پاس بھی تین ہزار جوان موجود ہیں۔

مظاہرین سے نمٹنے کے لئیے 12 ہزار کی نفری میں سے چھ سے سات ہزار ہی میسر آ سکے گی۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اتحادی حکومت نے اسی فیصلے پر ایکشن لیتے ہوئے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضمنی الیکشن کا شیڈول:

جاری کیے جانے والے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 9 خالی نشستوں پر پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔

Advertisement

خیال رہے کہ 9 خالی شدہ نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ 26 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ امیدواروں کو انتخابی نشان 29 اگست کو الاٹ کیے جائیں گے۔

پس منظر:

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے سے پہلے ہی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ان کا یہ استعفیٰ پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی جاری کردیا گیا تھا تاہم عمران خان کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں ہوا ہے۔

بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارٹی کے 131 ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل کو اپنی رکنیت سے استعفے دیئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version