Advertisement

صدر اور وزیراعظم کا یوم عاشور کے موقع پر پیغام

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے، علمائے کرام و ذاکرین حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی روشن اور واضح تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔

صدر مملکت کا پیغام:

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم قربانی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ تھی اور اس میں یہ پیغام تھا کہ جبر کے خلاف ڈٹ کر حق و صداقت کا پرچم بلند ہونا چاہیے۔

یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں محرم الحرام عزت، وقار اور برکتوں کا مہینہ ہے، اس ماہ کے دوران اسلامی تاریخ کے اہم ترین واقعات رونما ہوئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یوم عاشور یا 10 محرم الحرام امت مسلمہ کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

اس دن حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ایک جابر حکمران کی بیعت کرنے سے انکار کر دیا اور اسلام اور حق و صداقت کے لیے اپنے خاندان کے افراد اور دیگر وفادار ساتھیوں سمیت شہادت قبول کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لیکن شیطانی قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

انہوں نے کہا کہ اس دن حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ، ان کے اہل خانہ اور وفادار ساتھیوں نے بہادری، جرات اور قربانی کی عظیم مثال قائم کی اور اپنے خون سے اسلام کو نئی زندگی بخشی۔

انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعہ اور پیغمبر اسلامﷺ کے خاندان کے ساتھ ہونے والے سنگین ظلم پر ہر مسلمان آنسو بہا رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ عوام ان قوتوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں جو ظلم ڈھا رہی ہیں اور اللہ کے احکامات کی نافرمانی کر رہی ہیں۔

Advertisement

ہمیں ہر وقت صبر، استقامت اور حوصلے کے ساتھ انفرادی اور اجتماعی سطح پر نیکی کی فتح اور کامیابی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا جب ہم اللہ کے دین، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور امام حسین رضی اللہ عنہ کی زندگی پر عمل کریں گے تو یقیناً اللہ تعالی ہماری مدد کرے گا اور ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں گے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم امام حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

وزیراعظم  کا پیغام:

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کی بدولت زندہ ہے اور یہ قربانیاں اہل ایمان کو مشکلات اور چیلنجز میں ہمت اور امید فراہم کرتی ہیں۔

یوم عاشور کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن نیکی اور بدی کے درمیان بے مثال جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، جب حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی قیادت میں ایک گروہ نے برائی سے بیعت کرنے سے انکار کر دیا اور ایک بظاہر طاقتور کے سامنے کھڑا ہوا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ ہمت، عزم اور بہادری کی علامت بن گئے۔

 

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ 9 اور 10 محرم کو حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے خاندان اور ان کے وفادار ساتھیوں نے وسائل کی کمی کے باوجود جبر و استبداد کی قوتوں کو للکارا اور اپنی جانوں کے نذرانے سے اسلام کو زندہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ایک اہم درس ہے۔

ہم سب کو قربانی کے فلسفے کو اپنے لیے روشنی کا مینار بنانا چاہیے اور سچائی اور نیکی کی کامیابی کے لیے ہر قسم کے چیلنجز کا بہادری اور ثابت قدمی سے مقابلہ کرنا چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے ہمت اور صداقت سے کام کرنا زیادہ ضروری ہے، ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمیں صبر، حوصلے اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ سب کو امام حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت اور تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ہمت عطا فرمائے اور پاکستانی قوم کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
وفاقی حکومت سے اختلافات برقرار؛ پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
وزیر اعظم کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version