بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کے خلاف لیدر مارکیٹ چیمبر لین روڈ کے تاجروں کا سراپا احتجاج

بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کے خلاف لیدر مارکیٹ چیمبر لین روڈ کے تاجروں نے سراپا احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ کی قیادت میں تاجروں نے یہ مظاہرہ کیا جس میں تاجروں نے ٹیکس نامنظور کے نعروں کے ساتھ روڈ بلاک کر کے بجلی کے بل جلا دیے۔
اس موقعے پر تاجروں نے مجاہد مقصود بٹ کی سربراہی میں بجلی کے بل نہ ادا کرنے کا اعلان کیا۔
صدرانجمن تاجران لاہور کا احتجاج کے دوران کہنا تھا کہ بجلی بلوں نے تاجروں اور عوام کی کمر توڑ دی ہے، کسی صورت بجلی بلوں میں جگا ٹیکس قبول نہیں، حکومت نے سیلز جگا ٹیکس واپس نہ لیا تو احتجاجا مارکیٹیں بند کر دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

