شہباز گل پر تشدد کر کے مرضی کا بیان لینا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ان کے ساتھی اور پارٹی رہنما شہباز گل پرتشدد کر کے مرضی کا بیان لینا چاہتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے آج اپنا بیان شہباز گل سے متعلق بیان جمع کروایا ہے۔
فواد چوہدری پولیس لائن ہیڈکوارٹرز پہنچ گئے، شہباز گل پر تشدد کے شواہد پیش کرینگے۔ #شہباز_گل_کو_رہا_کرو pic.twitter.com/wjCkY7LhNs
— PTI (@PTIofficial) August 20, 2022
انہوں نے کہا کہ اب تو عظمیٰ بخاری نے بھی کہ دیا ہے کہ شہباز گل پر عمران خان کیخلاف بیان دلوانے کیلئے تشدد کر رہے ہیں اور ان پر تشدد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیسز جتنے مرضی بنا کیں لیکن تشدد نہیں ہونا چاہئیے، عدلیہ کو بھی اس معاملے کو دیکھنا چاہئیے اور جنہوں نے تشدد کیا اور حکم دیا انکی شکلیں سامنے آنی چاہئیے۔
”شہباز گل پر حیوانیت کے تمام پہاڑ توڑ کر تشدد کرنے کی وجہ عظمی بخاری نے خود بتا دی۔ اس بیان سے ثابت ہے کی ظلم و تشدد کر کے ہر حال میں عمران خان کا نام نکلوانا ہے”-@fawadchaudhry #شہباز_گل_کو_رہا_کرو pic.twitter.com/dHddQt4jhs
— PTI (@PTIofficial) August 20, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کیخلاف ملک بھر ریلیاں نکالی جائے گی اور عوام سے اپیل ہے کہ ہماری جدوجہد میں شامل ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ گھبرائے نہیں ہماری ریلی پرامن ہوگی، ریلی اور احتجاج عوام کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک کی دیگر پارٹیاں بھی ٹارچر کے معاملے پر اپنا مؤقف دیں اور آزادی صحافت پر دیگرجماعتیں پوزیشن واضح کریں۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ ہم کسی بھی جماعت یہ شعبے سے تعلق رکھ سکتے ہیں لیکن ٹورچر الاؤ نہیں کر سکتے ہیں، پورا پاکستان اس کے خلاف بات کر رہا ہے اور آج اسی تششد کے خلاف پورے پاکستان میں ریلیاں ہو رہی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پولیس لائن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کے کچھ تصویری ثبوت ہمارے پاس تھے جو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیئے ہیں،امید ہے کہ اس کی فئیر انکوائری ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News