ضمنی انتخاب لڑنے کیلئے عمران خان قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے میدان میں اتر آئے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ضمنی انتخاب لڑنے کیلئے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے میدان میں اتر آئے۔
تفصیلات کے مطابق ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان کی شکل میں ایک امیدوار بیک وقت 9 حلقوں سے انتخاب لڑے گا۔
عمران خان بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ سے میدان میں اتریں گے۔
این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 45 سے عمران خان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔
این اے 108، این اے 118، این اے 237، این اے 239 اور این اے 246 میں ضمنی انتخاب بھی کپتان خود انتخاب لڑیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ان 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کا شیڈیول جاری کر رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈیول کے مطابق ان 9 حلقوں میں انتخاب 25 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

