ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی فراہمی جاری

ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور علاقوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے اب تک 40 ہزار سے زائد افراد کیلئے خوراک (راشن پیکس) کی فراہمی کی جاچکی ہے۔
اسکے علاوہ 60 ہزار متاثرین / افراد کی رہائش کیلئے خیمے، مچھر دانیاں اور کمبل مہیا کیے جاچکے ہیں جبکہ نکاسی آب کیلئے117 ڈی واٹرنگ پمپس مہیا کئے گئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ امداد بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کیلئے دی گئی ہے۔
ہنگامی امداد میں بلوچستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 60 ہزار لیٹر پینے کا پانی بھی مہیا کیا گیا ہے جبکہ دیگر امدادی سامان میں کچن سیٹ، حفظانِ صحت کٹس اور کیمیکل سپرے مشینز بھی شامل ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے متاثر بلوچستان کے لوگوں کو خوراک اور رہائش فراہم کرنے کے لیے امدادی پروگرام شروع کیا ہے۔
یہ پروگرام امارات ہلال احمر کے چیئرمین شیخ حمدان بن زید النہیان کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔
پروگرام کا پہلا مرحلہ سیلاب سے سب سے زیادہ تباہ ہونے والے علاقوں کو امداد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جیسے لسبیلہ اور جھل مگسی کے اضلاع۔
دوسرے مرحلے میں، اتھارٹی صوبے کے دیگر علاقوں میں امدادی قافلے بھیجے گی تاکہ ان کے رہائشیوں کو موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News