Advertisement

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے، چودھری پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں راجن پور، تونسہ، ڈیرہ غازی خان جیسے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیلاب و بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد بڑھانے کا فیصلہ ہوا۔

اس موقعے پر چودھری پرویز الٰہی نے چیف سیکرٹری کامران افضل کو آج ہی متاثرہ علاقوں میں جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری کامران افضل متاثرین کی بحالی کے کاموں کی خود نگرانی کریں گے، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے، تمام ادارے یکسو ہو کر متاثرین کی مدد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں غیر معمولی پانی آیا، موجودہ صورتحال میں پنجاب حکومت اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ گھروں، فصلوں اور مال مویشی کے نقصانات کا ازالہ کریں گے، امدادی کیمپوں میں لوگوں کو بروقت کھانا پہنچایا جائے۔

چودھری پرویز الہی نے کہا کہ امدادی کیمپوں میں موجود افراد کیلئے خشک راشن اورفوڈ ہیمپرز کی فراہمی یقینی بنائی جائے، متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے میڈیکل کیمپس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، محکمہ لائیو اسٹاک جانوروں کے لیے چارے کا وافر انتظام کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو امدادی کیمپوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، سید عباس علی شاہ، سردار آصف نکئی، علی افضل ساہی، ڈاکٹراختر ملک، بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ، چیف سیکرٹری کامران افضل اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version