Advertisement

یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

قیدیوں کی سزا

یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی تجویز پر یوم آزادی کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

سزاؤں میں کمی آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی ہے  جبکہ اعلان کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کی سزاؤں میں سے پانچواں حصہ کمی کی جائے گی۔

خواتین قیدی جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے اور 10 سال قید کاٹ چکی ہیں تو انکی بھی  باقی ماندہ سزا معاف کر دی گئی ہے اور جو قیدی 20  سال قید کاٹ چکے ہیں تو انکی باقی ماندہ تمام سزا معاف کر دی گئی ہے۔

اس سزاؤں میں کمی کا اطلاق ڈکیتی،  اغوا، زنا ، دہشت گردی ، ریاست مخالف سرگرمیوں اور حدود آرڈیننس کے تحت سزا ہونے والے قیدیوں پر نہیں ہو گا جبکہ سزائے موت کے قیدیوں پر بھی اس سزاؤں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Advertisement

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ اس سزاؤں میں کمی کے اعلان پر قیدیوں اور انکے ورثاء نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version