Advertisement

برٹش ایئرویز کا اسلام آباد کیلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

برطانوی ایئر لائن  برٹش ایئرویز  نے اسلام آباد کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز کل 2 اگست سے لندن  اور اسلام آباد کے درمیان فلائٹس آپریشن شروع کرے گی۔

بول نیوز نے برٹش ایئرویز کو جاری کردہ اجازت نامے کے کاپی حاصل کرلی ۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق  برٹش ایئرویز کو معاہدے کے تحت سی اے اے کو ایروناٹیکل چارجز ادا کرنا ہوں گے۔

برٹش ایئرویز کے طیارے کو پاکستان کی حدود میں دیے گئے فلائٹ روٹس پر عمل درآمد کرنا لازمی ہوگا اور دوران پرواز جہاز میں کسی بھی قسم کے جنگی سامان یا جاسوسی کے آلات رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement

فلائٹ کی منسوخی  یا تاخیر سے متعلق برٹش ایئرویز انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی۔

واضح رہے کہ برٹش ایئرویز نے دو ماہ قبل لندن اور اسلام آباد کے درمیان فلائٹس آپریشن عارضی طور پر معطل کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version