اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب، موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی موجودہ صورتحال پر غور کے لیے حکومتی اتحادیوں کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔
اجلاس آج شام 6 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم کرینگے۔
اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ مسلح افواج کی قیادت بھی اجلاس میں شرکت کرے گی۔
اجلاس میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ:
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف آج سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کے لئے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج خیبر پختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ اضلا ع نوشہرہ اور چار سدہ کا دورہ کرینگے. متعلقہ حکام کی جانب سے سیلاب سے ہونے و الے نقصانات اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی جاےگی امدادی کاموں کا جائزہ لیں گےمہمند ڈیم کی جگہ کا دورہ بھی کریں گے. #PMReliefFund
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 29, 2022
اس دوران وزیراعظم شہباز شریف چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو متعلقہ حکام کی جانب سے سیلاب سے ہونے و الے نقصانات اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم آج مہمند ڈیم کی جگہ کا دورہ بھی کریں گے، وزیرِ اعظم کو مہمند ڈیم پروجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

