Advertisement

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو دبئی جانے سے روک دیا گیا، پاسپورٹ ضبط

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو دبئی جانے سے روک دیا گیا ہے جبکہ پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایف آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان دبئی جانے کے لئے بلیو پاسپورٹ استمال کررہی تھیں جبکہ عہدہ یا سرکاری حیثیت ختم ہونے کے بعد بلیو پاسپورٹ استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق بلیو پاسپورٹ واپس کرنا ہوتا ہے لیکن فردوس عاشق، اعوان نے بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا جس کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کو بتادیا گیا کہ وہ اس پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتیں جس کے بعد ان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر فردوس عاشق اعوان کو آف لوڈ کردیا دیا گیا ہے جو کہ پرواز ای کے 615 پر دبئی جارہی تھیں۔

Advertisement

بعدازاں ایئرپورٹ حکام نے فردوس عاشق اعوان کو روکنے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کرکے بیرون ملک جاناچاہتی تھیں جہاں انہیں ویمن پیس کرکٹ کپ میں شرکت کرنا تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version