امپورٹڈ حکومت اب چند ہفتوں کی مہمان ہے، فواد چوہدری

آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی تک حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اب چند ہفتوں کی مہمان ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سربراہ شہباز شریف کا انتخابات سے انکار ہر صورت میں اقتدار سے چمٹا رہنے کی ان کی خواہش کا عکاس ہے۔
کوئ بھی ذی ہوش شخص کرائم منسٹر کی حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمائیت نہیں کر سکتا، کل رات لاکھوں لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا، ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے انشاللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 14, 2022
’میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے‘
انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے، سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں، معاشی فریم ورک صرف کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے، کوئی بھی ذی ہوش شخص کرائم منسٹر کی حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمائیت نہیں کر سکتا۔
’ملک گیر تحریک کا آغاز ہوچکا ہے‘
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کل رات لاکھوں لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، انشاللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔
بطور وزیراعظم میثاق معیشت کی پھر پیش کش کررہا ہوں، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور نفرت اور انتشار کے بیج بوئے جا رہے ہیں۔
شہباز شریف نے پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان کو معاشی آزادی کے سفر پر لے کر جائیں گے، معاشی آزادی کے بغیر حقیقی آزادی ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر میثاق معیشت کی پیشکش کی تھی اور بطور وزیراعظم آج ایک مرتبہ پھر خلوص دل سے اس کی پیشکش کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں؛ نواز شریف اوباما سے ملے تو ان کی کانپیں ٹانگ گئیں، عمران خان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

