Advertisement

حکومت برآمدات بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے برآمدات اور زرعی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔

اسلام آباد میں اسلام آباد بزنس سمٹ میں رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کمپنیوں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات برآمد کرنے میں سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمانے کے لیے ہر کمپنی کو اپنی مصنوعات کا کم از کم دس فیصد برآمد کرنا چاہیے۔

زراعت کے شعبے کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کے اس پیداواری شعبے کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ملک اس سال اب تک 1.1 ملین ٹن گندم درآمد کر چکا ہے، گندم کی درآمد پر خرچ ہونے والی رقم کاشتکاروں کی مدد اور اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا کر بچائی جا سکتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ برآمدات اور زراعت کو فروغ دینے سے معاشرے کے غریب طبقات کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں اپنی آمدنی اور اخراجات میں بھی توازن پیدا کرنا ہو گا اور بجٹ اور تجارتی خسارے کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنے وسائل کے اندر رہنا ہو گا۔

مفتاح اسماعیل نے مختلف شعبوں میں کامیابیاں درج کرنے کے لیے ملک میں تعلیم کے فروغ پر بھی زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تجارتی خسارہ پانچ ہزار دو سو ارب ہے جسے کم کر کےچار ہزار ارب تک لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے قرضے لے کر پیدواری صلا حیت بڑھانے کیلئے خرچ نہیں کئے اور بار بار جا کر پیسے مانگنے میں بڑی شرمندگی ہوتی ہے کیونکہ پیکج کا نام لیں یا کوئی اور ،مانگ تو قرض ہی رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والی نسلوں کو حکومتوں نے پچاس ہزار ارب روپے کا قرض دے دیا ہے جس کو پورا کرنے کے لئے اگر ٹیکس نہیں بڑھا سکتے تو کم سے کم اخراجات کرنا ہوں گے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ تیس ادب ڈالر کی ایکسپورٹ میں ٹیکسٹائل کا شئیر 20 ارب ڈالر ہے لیکن اب ہر کمپنی کو دس فیصد ایکسپورٹ کرنا ہو گی کیونکہ برآمدات بڑھانے کی کیا صرف ٹیکسٹائل کے شعبہ کی ذمہ داری نہیں ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا، 12 گھنٹے بعد بھی گورنرہاؤس نہ پہنچ سکا
رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن رضا مند
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version