Advertisement

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام بھی نہیں آسکتا، عمر سرفراز چیمہ

عمر چیمہ

عمر چیمہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں آتا جب تک معاشی استحکام بھی نہیں آسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی عمر سرفراز چیمہ نے راولپنڈی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم میں ڈاکووں کا ٹولہ مسلط ہے  جنہوں نے پہلے دن سے ملکی معیشت کو نشانہ بنایا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس مخلص ایماندار قیادت تھی  جس میں کسان اور عام انسان کو ریلیف مل رہا تھا   اور عوام کو کامیاب جوان،صحت کارڈ کے زریعے ریلیف مل رہا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہپی ڈی ایم کے ٹولے نے وفاق میں جمہوری حکومت کے خلاف سازش کی  لیکن آج قوم عمران خان پر امید رکھتی ہے ۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ کل عمران خان پر جھوٹا دہشتگردی کا پرچہ کاٹا گیا ، ہماری امید ہے اعلیٰ عدلیہ اس پرچے کو خارج کریگی کیونکہقانون توڑنے والے کی سزا کا تعین عدالت نے کرنا ہے ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہعدالتی احکامات کے باوجود شہباز گل پر جسمانی ذہنی تشدد کیا گیا  اور دو روز کیلئے شہباز گل کو پولیس کسٹڈی میں دینے کا مقصد مرضی کا بیان لینا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ وفاقی حکومت اداروں کو اپنے ذاتی ملازموں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں  لیکن ہمارے لیڈر عمران خان اور نہ ہی ہماری انتقامی کارروائی کی سوچ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مخلص محب وطن لیڈر ہیں جن کیساتھ پوری قوم کھڑی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version