فارن فنڈنگ نے عمران خان کو آئین شکن ثابت کیا، ترجمان پی ڈی ایم

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ نے عمران خان کو آئین شکن ثابت کیا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ آوے جج آوے آئی جی آوے ڈی آئی جی جیسے ڈائیلاگ،فلم انڈسٹری مولاجٹ،کا ہوسکتے ہیں، ایسے جملے سابق وزیراعظم اور سیاسی لیڈر کے نہیں ہوسکتے۔
ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ خود کو سب سے بڑی جماعت کا لیڈر کہنے والا عمران نیازی قانون اور آئین سے بالاتر ہے کیا؟، اگر تم واقعی ایک پاکستان اور ایک قانون چاہتے ہو تمہیں قانون اور آئین کے سامنے سرینڈر ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ اور آئین شکنی کے فیصلوں نے عمران نیازی کو بددیانت، جھوٹا اور آئین شکن ثابت کیا۔
ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فیصلوں کو تسلیم کرنے کے بجائے ججوں عدلیہ اور اداروں کی تضحیک اور توہین پہ تلے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بنی گالہ کی یاترا چھوڑ کر جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین پر توجہ دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

