Advertisement

لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کہیں بھی 6 گھنٹے سے زائد نہیں، پاور ڈویژن کا دعویٰ

پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں  کہیں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے سے زائد نہیں  ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 145 میگاواٹ ہے جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی کل طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 855 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پانی سے 7 ہزار 570 میگاواٹ ،  سرکاری تھرمل پلانٹس سے ایک ہزار میگا واٹ  بجلی پیدا کی جارہی ہے  جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 571 میگا واٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہری ایندھن  سے 2 ہزار 589 میگا واٹ، ونڈ پاور پلانٹس سے 889 میگاواٹ، سولر پلانٹس سے 141  میگا واٹ  اور   بگاس پاور پلانٹس سے 95 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں کے بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زائد تک بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version