Advertisement

سیاسی عدم استحکام ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے کاروباری اداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اسلام آباد میں معیشت کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ملک کا مستقبل برآمدات سے وابستہ ہے اور زور دے کر کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے برآمدات کی قیادت میں نمو اہم ہے۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے مصنوعات اور خدمات کو تیار کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کو برآمدات بڑھانے کے مقصد سے خصوصی مراکز قائم کرنے چاہئیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

Advertisement

مخلوط حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے مشکل حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مشکل فیصلے کرکے اور سیاسی سرمائے کو داؤ پر لگا کر معیشت کو اب مستحکم راستے پر ڈال دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی ترقی ہے  اور قرضوں پر چلنے والے مالک کی خود مختاری کمپرومائز ہوجاتی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ معیشت بچانے کے لئے سخت فیصلے کیے ہیں کیونکہ ہم نے سیاست بچانے کے بجائے معیشت بچانے کو ترجیح دی ہے اور سیاسی عدم استحکام ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

سماجی تحفظ کی وزیر شازیہ مری :

اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سماجی تحفظ کی وزیر شازیہ مری نے عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اصلاحی اقدامات پر زور دیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کسی بھی قوم کے لیے طاقت کا ذریعہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور معیشت غریب لوگوں کی زندگی پر منفی اثر ڈالتی ہے۔

انہوں نے معیشت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی لیبر فورس میں خواتین کی شمولیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
ڈائیوو ایکسپریس؛ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے خواب کی تعبیر میں پیش پیش
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج لانے کا اعلان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رضی دادا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version