Advertisement

کمانڈر عراقی بحریہ کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال

کمانڈر عراقی بحریہ کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر عراقی بحریہ لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ الزید کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمانڈر عراقی بحریہ کو روائتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

ترجمان نے بتایا کہ معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعدادکار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ کمانڈر عراقی بحریہ  نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کمانڈرعراقی بحریہ کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version