Advertisement

پی آئی اے کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ریلیف آپریشن شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے

پی آئی اے

سیلاب متاثرین کی امداد ریلیف آپریشن  کے لیے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر میں دوسرے درجے کا ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے ہر مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کے ساتھ ساتھ ہے، سی ای او پی آئی اے نے قومی ایئرلائن کے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کو فعال کرکے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پی آئی اے حکام نے بتایا کہ پی آئی اے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 24 گھنٹے این ڈی ایم اے کے ہمراہ کوآرڈینیشن کرے گا، سندھ بلوچستان سمیت ملک بھر میں پی آئی اے ریلیف آپریشن میں این ڈی ایم اے کے ہمراہ مل کر کام کرے گا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق ایمرجنسی الرٹ جاری ہونے کے بعد پی آئی اے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر فعال کردیا گیا ہے، جبکہ پی آئی اے کے متعلقہ حکام کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

پی آئی اے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر میں “بلو لیول” ایمرجنسی الرٹ جاری کیاگیا ہے۔

Advertisement

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 937 افراد جاں بحق، لاکھوں مکانات بہہ گئے

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے بعد 937 افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے 14 جون سے جاری موسلا دھار بارشوں کی تباہی کی حالیہ رپورٹ جاری کردہ گئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 14 جون سے جاری موسلا دھار بارشوں سے اموات کی تعداد 937 ہو گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 343 بچے اور 198 عورتیں شامل ہیں۔

 این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہی کے باعث 6 لاکھ 70 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 145 پُل منہدم،  3 ہزار 82 کلو میٹر لمبی ریلوے لائن بھی متاثر ہوئیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلاب نے 30 ملین افراد کو متاثر کیا جس کے باعث سیلاب زدگان کی اکثریت اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version