Advertisement

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری

پاک بحریہ

پاک بحریہ

پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ راجن پور، ڈیرہ اسماعیل خان، میرپور خاص، سکھر، سانگھڑ اور سجاول کے علاقوں میں بھی پاک بحریہ کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ دادو کے علاقے میں سیلابی پانی میں گھرے افراد کے انخلاء کے لئے پاک بحریہ نے فوری طور پر دو ہوور کرافٹس بھی تعینات کر دیئے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ہوور کرافٹ نے خیر پور ناتھن شاہ کے گوٹھ احمد خان چانڈیو سے 23 محصور افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  پاک بحریہ ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے بھی سیلاب زدہ علاقوں سے مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچا رہی ہے اور پاک بحریہ کی امدادی ٹیمیں سیلاب متاثرین کو راشن، طبی امداد اور ادویات بھی مہیا کر رہی ہیں۔

Advertisement

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ پاک بحریہ مشکل میں گھرے ہم وطنوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار اور پر عزم ہے۔

پاکستان میں سیلاب سے تباہی، دوست ممالک سے امدادی پروازوں کا سلسلہ جاری

دوسری جانب پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے کے لئے دوست ممالک سے امدادی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابھی تک مختلف ممالک سے 30 امدادی پروازیں امداد لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

 ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارت سے 12 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں جبکہ دوسرا نمبر پر ترکیہ سے آنے والی امدادی پروازوں کا ہے، ترکیہ سے کل دس امدادی پروازیں امدادی سامان کے کر پاکستان پہنچی ہیں۔

عاصم افتخار احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین سے کل چار امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں جبکہ ازبکستان سے ایک امدادی پرواز سیلاب متاثرین کے لیے سامان لے کر پاکستان پہنچی۔

Advertisement

پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

علاوہ ازیں پاک فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جس میں 200 ہیلی کاپٹرز ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی  سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے اور راشن اور ادویات کی ترسیل کے لیے دو سو ہیلی کاپٹر پاکستان کے مختلف علاقوں میں اڑائے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version