Advertisement

عمران خان نے ہمیشہ مریم نواز کو نشانہ بنایا ہے، طلال چوہدری

طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ مریم نواز کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی عادت ہے پہلے گریبان پکڑتے ہیں پھر پائوں پڑ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت سے نکلے تو کہا خفیہ سازش امریکہ نے کی ہے، سازش کا بیانیہ پٹ گیا تو ہمارے شہیدوں کی شہادتوں سے کھیلا گیا، پھر ان کے چیف اسٹاف شہباز گل نے بغاوت کا اعلان کر دیا، بغاوت کا بیانیہ پٹ گیا تو آئی ایم ایف کی ڈیل کو سبوتاژ کرنے کیلئے شوکت ترین کی ڈیوٹی لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم لیکس کی تحقیقات ہونی چاہیے، یہ نہیں ہو سکتا کہ وزیر اعظم ہاوس کی بات چیت کا ڈیٹا بکا کرے گا، نجی گفتگو میں مریم نواز نے نہیں کہا ہیرے لے ہیرے دے کر کام نکلوا لو۔

طلال چوہدری نے کہا کہ مریم نواز تو عمران خان کا ہمیشہ نشانہ رہی ہیں، مریم نواز کی بیٹی اور داماد اور رشتوں تک کو نہیں چھوڑا گیا، مریم نواز کے داماد رشتہ داری سے قبل ہی بڑے بزنس مین ہیں، مریم نواز کی گفتگو میں بھی میرٹ کی بات ہوئی، وزیر اعظم ہاوس کو کون نشانہ بنا رہا ہے؟

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ جب تحقیقات ہوں گی تو معلوم ہو گا کیا بات توڑی مروڑی گئی، تحقیقات ضرور ہونی چاہیے، پاکستان کی سالمیت کا معاملہ ہے، مریم نواز ممبر نہیں بنی اور سزا سابق وزیر اعظم والی کاٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی سیاسی قیمت دے کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، قیمتیں آئی ایم ایف کے معاہدے کے مطابق  بڑھائی ہیں جس معاہدے پر عمران خان کے انگوٹھے لگے ہیں، اسحاق ڈار وزیر خزانہ کے ساتھ پولیٹیکل منیجر بھی ہیں، عمران خان سے جو بھی بات ہو گی پارلیمنٹ کے اندر جماعتوں سے ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version