Advertisement

70 غیر آئینی وزراء کے خلاف ہائیکورٹ جارہا ہوں، شیخ رشید

شیخ رشید

قومی سلامتی کی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈے میں ہونا چاہیے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 70 غیر آئینی وزراء کے خلاف ہائیکورٹ جارہا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 3 رشتیدار، عدالتی ضمانتوں پر مفرور 24کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا لندن میں فیصلہ کریں گے۔

Advertisement

‘نوازشریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خرم دستگیرکہتے ہیں قومی سلامتی کے اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں ہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی مسلم لیگی لیڈر کو اس میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی، نوازشریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے ہیں، افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی ہے۔

‘بلاول کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے’

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا،جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گئے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ بلاول کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے، 70 غیرآئینی وزراء کے خلاف ہائیکورٹ جارہا ہوں۔

شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف  کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔

 وزیر اعظم شہباز شریف اپنے بھائی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچے جہاں حسن نواز کے دفتر میں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا آخری فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف لندن میں نواز شریف کے مشورے سےکرینگے۔

Advertisement

خرم دستگیر نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کرلیں، آخر فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version