سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ نے امدادی کام مزید وسیع کردیے

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ نے امدادی کام مزید وسیع کردیے
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی جانب سے بحالی کے عمل اور امدادی کارروائیوں کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں انتہائی سرعت سے بحالی کا عمل اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے اہلکار فریضہ خدمت سے سرشار سیلاب سے بحالی کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی جانب سے بحالی کے عمل اور امدادی کارروائیوں کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے ضرورت مند خاندانوں میں 23,655 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ اور 1531 پانی کی بوتلیں تقسیم کیں ہیں۔
پاک فضائیہ کی جانب سے 3909 بنیادی غذائی اجناس پر مشتمل خشک راشن کے پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں میڈیکل ٹیموں نے 236 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

